روسی صدر کا دورہ پاکستان

0
143

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) روسی سفیر کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ لازمی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاکستان اور روس کے تعلقات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر ڈینیلا گانچ کا کہنا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ اب وقت پر منحصر ہے کہ ہم کب جنگ جیتیں گے ؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ، روس، چین، بھارت کبھی اکٹھے نہیں ہوئے ، جب کہ پاکستان ، روس، ایران اور چین کا ایک کور گروپ ہے۔

روسی سفیر کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ جب میں ریٹائرڈ ہو جاؤں تو پاکستان کے آم امپورٹ کروں ۔

Leave a reply