روسی صدر نے شدید مذمت کر دی

0
35

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر ولادی میر پیوٹن نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صدر پاکستان ، وزیراعظم اور پاکستان کی عوام سے تعزیت بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے جرم کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم پر قائم ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کل بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پر جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 55 افراد شہید اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply