روسی صحافی نے یوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبل انعام کا میڈل فروخت کردیا 22

روسی صحافی نے یوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبل انعام کا میڈل فروخت کردیا

روس کے صحافی نے جنگ سے متاثریوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبل انعام میں ملا سونے کا میڈل فروخت کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والے روس سے تعلق رکھنے والے صحافی دیمتری میریتوو نے نوبل پرائز میں ملنے والا سونے کا میڈل فروخت کردیا۔
روسی صحافی کا کہنا ہے کہ میڈل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے کے ذریعے یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی مدد اوربحالی کے لئے خرچ کی جائے گی۔ جنگ کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کوبہتر اورمحفوظ مستقبل دینا اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں