90

رقم شدہ تاریخ مٹ نہیں سکتی، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ رقم شدہ تاریخ مٹ نہیں سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ امپورٹڈ وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کورونا کانفرنس میں دنیا اورامریکہ کو بتایا کہ کیسے عمران خان حکومت نے انتہائی کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ بلاول نے بتایا کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے کس طرح معیشت اور غریب طبقے کو ایک ساتھ بچایا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ رقم شدہ تاریخ مٹ نہیں سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں