رضوانہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے

0
129

ہاٹ لائن نیوز : سرگودھا میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کو 4 ماہ سے زائد عرصے بعد لاہور جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

رضوانہ کو 24 جولائی کو شدید تشدد کے بعد لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوانہ نے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں، میں صحت یاب ہوگئی ہوں۔ ہسپتال میں میری اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی۔ رضوانہ نے کہا کہ میں یہاں سے بچوں کے ادارے جا رہی ہوں۔

رضوانہ کو جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے حوالے کر دیا گیا جو خود رضوانہ کو لینے ہسپتال پہنچی تھیں۔

Leave a reply