رجسٹرڈ افغان مہاجرین کےحوالے سےبڑا فیصلہ 

0
68

 

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان حکومت جلد بازی میں بیانات نہ دے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ آج ہم ایک اہم مسئلے پر بات کر رہے ہیں، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو کچلنا جانتے ہیں، قوم اس وقت اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو افغانستان کے حوالے کیا جائےگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے مراکز کو بھی تباہ کیا جائے گا، حملوں میں ہر ماہ 200 افراد شہید ہو رہے ہیں، ہم نے غیر قانونی مقیم افراد کا ٹھیکہ نہیں لیا، افغانستان حکومت اس کے بعد ہٹ دھرمی کے بیانات نہ دے۔ رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی واپس بھیجا جائے گا، اس وقت 80 ہزار تارکین وطن پاکستان چھوڑ چکے ہیں، ہر دوسرے دن 800 غیر قانونی مقیم واپس جا رہے ہیں۔

Leave a reply