ربورٹ کا انوکھا ترین استعمال
دبئی: (ہاٹ لائن نیوز) دبئی ہاربر، غیر معمولی واٹر فرنٹ نے یو اے ای میں تیرتے ہوئے سمندری کچرے کو جمع کرنے کیلیے پہلی بار ڈرون روبوٹ کے استعمال کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ تیرتا ہوا روبوٹ نمکین اور تازہ پانی دونوں میں ہی کام کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور انتہائی تنگ جگہوں کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پکسی نامی اس روبوٹ کی گنجائش 160 لیٹر فضلہ ہے، یہ روبوٹ ایک ہی وقت میں چھ گھنٹے تک سیلف ڈرائیونگ کام کر سکتا ہے۔ یہ ایک ویڈیو کیمرے اور ریموٹ سینسرز سے منسلک ہے ، جو ٹیکنالوجی اور فضلہ کی مختلف شکلوں مثلا نامیاتی فضلہ، کاغذ، کپڑا، ربڑ، پلاسٹک، شیشہ، دھات وغیرہ کو الگ الگ کرنے کیلیے آپٹیکل سینسنگ و رینجنگ کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔