راکھی ساونت نے مداحوں کو چونکا دیا

0
140

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے سرخ عبایا پہن کر مداحوں کو چونکا دیا۔

راکھی کا نیا روپ کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں اداکارہ سرخ عبایا میں میڈیا کے سامنے آئی ہیں، راکھی نے سب سے سوال کیا کہ‘کس نے کہا ہے کہ خواتین عبایا میں خوب صورت نہیں لگتیں ؟

راکھی حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ المکرمہ اور مدینہ شریف سے بھارت پہنچی ہیں ، دوران عمرہ بھی اداکارہ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی ہیں ۔

گزشتہ روز راکھی ساونت نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جہاں ریڈ کارپٹ پر انہوں نے عبایا میں اپنا نیا روپ دیکھایا ۔

Leave a reply