راولپنڈی: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شہر کی تزئین و آرائش کا کام جاری 60

راولپنڈی: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شہر کی تزئین و آرائش کا کام جاری

راولپنڈی میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شہر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، راولپنڈی اور مری کے تمام پارکوں، روڈ سائیڈز اور میڈینز کی تزئین و آرائش جاری ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ راشد منہاس روڈ کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے، جلد ازجلد راشد منہاس روڈ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا، شہریوں کو سر سبز و صاف ماحول کی فراہمی میں پی ایچ اے کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، جن سے راولپنڈی شہر کے ماحول کو صاف ستھرا کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں