ہاٹ لائن نیوز : دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں صفر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
ٹاس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتے تو پہلے بولنگ کریں گے، میچ چار دن پر مشتمل ہے، بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔