رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا 69

رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا

رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا ہے، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے، وہ پرامن نہیں رہ سکتا، 2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی، پارلیمنٹ اور سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائی گئیں، قبریں کھودی گئیں، 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں، عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں