
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اور ریڈیو پریزینٹر راشد محمود نے شان شاہد اور سید نور کے بارے میں سعود کے متنازعہ ریمارکس پر تنقید کی ہے۔
سعود کی غیر ضروری تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ پرویز کلیم کیوجہ سے سعود انڈسٹری میں آئے۔ انکی اداکاری میں کوئی خاص خوبی نہیں تھی۔ انہیں اس انڈسٹری کا شکر گزار ہونا چاہئے جس کے ذریعے انہیں شہرت اور پہچان ملی۔ سید نور کی فلم ہوائیں سے پہلے سعود کی کئی فلمیں فلاپ ہو چکی تھیں۔
راشد محمود نے فلم انڈسٹری کے زوال میں کسی ایک شخص کے شریک ہونیکے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کے زوال میں بہت سے لوگ ملوث ہیں۔ غیر پیشہ ور لوگوں کی شمولیت کیوجہ سے یہ پیچھے چلا گیا۔
شان شاہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شان شاہد پاکستان کا فخر ہے جسکا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ وہ بغیر کسی بناوٹ کےکسی بھی قسم کارول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں مشہور فنکاروں کے بارے میں غیر ضروری تبصرے کرنا اچھی روایت نہیں ہے۔ لیجنڈ فنکاروں کا احترام کیا جانا چاہیے۔