41

راحت فتح علی خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

سروں کے سلطان ایک بارپھرایف بی آرکےریڈار پرآگئے۔ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سُروں کے سلطان گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا ہے.

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا ہے. گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں صرف ایچ بی ایل اور الفلاح بنک کے اکاونٹس ظاہر کئے۔انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے البراکہ بنک میں خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں