راحت فتح علی اور ساحر علی بگا میں تنازع کی وجہ سامنے آ گئی

0
142

ہاٹ لائن نیوز : ساحر علی بگا اور راحت فتح علی خان کے درمیان تنازع کی وجہ سامنے آ گئی ہے،دونوں میں مشہور گیت ‘ضروری تھا‘ کی میوزک کمپوزیشن کا کریڈٹ تنازعہ کی وجہ بنا ہے،ساحرعلی کا کہنا تھا۔کہ گانا’ضروری تھا‘ میں نے بنایا، لیکن معلوم نہیں تھا کہ اتنا مشہور ہوگا۔

اس گانےکو سوشل میڈیا پر دو بلین لوگ سن چکے ہیں، گانے کا کریڈٹ صرف راحت فتح علی خان کو دیں گے یہ معلوم نہ تھا، راحت فتح علی خان مجھے کیوں کریڈٹ نہیں دے رہے ؟ ہر وہ شخص منافق ہے جو سچ چھپائے اور کسی کا حق کھائے، انہوں نے مزید کہا کہ راحت فتح علی خان سے متعلق جو بول رہا ہوں یہ ہمارے بیس سالہ تعلق کا نچوڑ ہے۔

Leave a reply