راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بلی میں کیا خاص بات ہے ؟

0
149

نیوجرسی: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کے ایک اسٹور میں رہنے والی بلی راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی ، یہ بلی اسٹور میں نئے خریداروں کی آمد کی وجہ بن گئی ۔

ایک ٹک ٹاکر کی نظر اس بلی پر پڑی تو اس نے بلی کی ویڈیو بنائی جو بہت تیزی سے وائرل ہوئی۔ یہاں تک کہ اب تک 45 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے ۔

ٹک ٹاکر کے مطابق ان کی ویڈیو راتوں رات وائرل ہو گئی حالانکہ وہ توقع کررہے تھے کہ اس کو 1000 افراد بھی دیکھ لیں گے تو بہت بڑی بات ہوگی۔ تاہم جس نے بھی بلی کو دیکھا وہ بلی کا دیوانہ ہوگیا۔

اب یہ عالم ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اسٹور میں اس بلی کو دیکھنے کے لیے آرہی ہے اور اسے دوسری بلیوں سے منفرد اوع خوبصورت قرار دے رہے ہیں۔

اسٹور انتظامیہ کے مطابق بلی کو ایک سال قبل یہاں لایا گیا تھا کیوں کہ یہاں چوہوں نے اودھم مچا رکھا تھا۔ اس کے بعد بلی اسی اسٹور کی ہو کر رہ گئی ۔

Leave a reply