ذیابیطس کے مریض یہ جوس ضرور استعمال کریں

0
182

ہاٹ لائن نیوز : آملہ کا جوس انسانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے جن میں سے چند کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔

آملہ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ آملہ سوزش کو کم کرکے جوڑوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے۔
آملہ کا جوس معدے کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ ہاضمہ کے مسائل جیسے بدہضمی، تیزابیت اور قبض کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

• ذیابیطس کے مریضوں کے لیے آملہ کا رس بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو صحت مند بناتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
• نہار آملہ کا جوس آپ کی جلد کو جوان بناتا ہے۔ آملہ کا جوس پینے سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔ آملہ کا رس بینائی کو بھی بہتر کرتا ہے اور ہر قسم کی تھکاوٹ اور جلن کے لیے بہترین ہے۔

Leave a reply