دی جنریٹرازبیک وائرل

0
57

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ورلڈ کپ 2023ء کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے بعد بے حد خوش نظر آرہے ہیں ، اس حوالے سےانہوں نے ٹویٹس بھی کی ہیں۔

کرکٹر حسن علی نے ایک ٹویٹ میں کیپشن کے ساتھ پوسٹر میں لکھا ہے ” دی جنریٹر از بیک” ۔

فاسٹ باؤلر نے کہا ہے کہ ’’شکر الحمد اللہ، ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ، میرے لیے ناقابل بیان ہے۔ ان شاء اللہ، میں پاکستان کیلیے اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا ۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اور ہماری قومی ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، میں اپنے شائقین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی ۔

Leave a reply