دہشت گردی کاہرقیمت پر مقابلہ کرنا ہوگا

0
171

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے ایران میں پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں 11 ایرانی پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ نے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا، ’’ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں‘‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “پاکستان ناقابل بیان سانحے کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔”

ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے ملک کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ایک چھوٹے سے قصبے راسک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آور مارے گئے۔

پولیس پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے، ماضی میں بھی اس طرح کے حملے ہو چکے ہیں۔ جولائی میں چار پولیس اہلکار گشت کے دوران مارے گئے تھے۔

Leave a reply