دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا

1
145

پشاور: (ہاٹ لائن نیوز) مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتےہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے ۔

سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران تباہی کابہت بڑا منصوبہ ناکام بنا ڈالا۔ ضلع مہمند کے علاقے قندھاری میں یہ آپریشن پولیس اسٹیشن صافی کی حدود میں کیا گیا ہے ۔ جہاں سےایک عدد کرینکوف، 3 پستول، ایک سب مشین گن، ایک عدد منی گلاکک 6 ریوالور برآمد کر لیے گئے ہیں۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7رشین گرین،3 عدد بارہ بور رائفلز ، 49ملی میٹر گرینیڈ لانچر ، نائٹ ویژن وائرلیس سیٹس، 7ہزار سے زائد گولیاں، میٹل ڈیٹیکٹر بنڈلوئیر بھی شامل ہے ۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملزم کوگرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

1 comment

  1. e-commerce 27 March, 2024 at 10:20 Reply

    You’re in point of fact a just right webmaster. This website loading speed is incredible.

    It sort of feels that you’re doing any distinctive trick.
    In addition, the contents are masterpiece. you have performed a great job
    on this subject! Similar here: najtańszy sklep and
    also here: Ecommerce

Leave a reply