دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

1
107

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) کنڈل ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کرنے اور پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلالک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ میانوالی میں کنڈل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کر کے چوکی پر قبضے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی طرف سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے، جن کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشتگرد زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگرد زبیر نواز لکی مروت میں کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر ارشد نوازکا بھائی تھا، جو کہ پنجاب میں بھتہ خوری ، فرقہ وارانہ قتل عام سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مارے جانے والے دوسرے دہشتگرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، وہ بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے اسی گروپ کا اہم رکن تھا۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ دہشتگرد محمد خان جو کہ مارے گئے وہ زبیر نواز سے بھی زیادہ خطرناک تھا۔ دونوں دہشتگردوں کی شناخت جدید سافٹ وئیرز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے ہوئی ہے۔

1 comment

  1. najlepszy sklep 27 March, 2024 at 10:22 Reply

    I see You’re truly a just right webmaster. The web site loading pace is amazing.
    It sort of feels that you’re doing any distinctive trick.
    Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve performed a excellent job on this subject!
    Similar here: sklep internetowy and also here: Sklep

Leave a reply