دہشتگرد اجمل عرف اکرم لاہوری کے خلاف مقدمے کی سماعت میں اہم پیشرفت

0
116

ہاٹ لائن نیوز : مبینہ دہشت گرد اجمل عرف اکرم لاہوری کے خلاف چوبیس سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی،ملزم نے جیل سے پولیس مقابلہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے گلشن راوی پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،پراسیکیوشن نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔

انسداد دھشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد نے کیس کی سماعت کی، ایف۔ آئی ۔ آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف گلش راوی تھانہ میں 1999 میں پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج ہوا، ساتھیوں نے ملزم کو پولیس حراست سے آزاد کرانے کے لیے پولیس پر حملہ کیا، اس حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا اور ملزم کا ایک ساتھی قتل ہوا۔

Leave a reply