ہاٹ لائن نیوز : دہشتگردی خدشات کے پیش نظر پنجاب میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا بڑے پیمانے پر انٹیلجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے جماعت الاحرار کا خطرناک دہشتگرد گرفتار جر لیے گئے ہیں ، پنجاب کے مختلف شہروں میں 475 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ، آپریشن لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ اباد، رحیم یار خان اور بھکر میں کئےگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ دو ڈیٹونیٹر 26 حفاظتی فیوز وائر 73 فٹ، گولیاں اور اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔