دکانوں میں آگ لگنےکاایک اورواقعہ

0
55

ہاٹ لائن نیوز : گلشن معمار میں دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 دکانوں کو نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

گلشن معمار صنوبر ہائٹس کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اپارٹمنٹ کے نیچے دکانوں میں لگی، آگ پر تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

آگ لگنے سے 6 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ دکانوں میں کیبل نیٹ ورک، اے سی مرمت اور سکریپ کی دکانیں شامل ہیں، آگ لگنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دکانوں کے اردگرد رہائشی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ ایک دکان سے لگی اور جلد ہی آس پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Leave a reply