ہاٹ لائن نیوز : دپیکا اور رنویر اپنے پہلے بچے کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کیجانب سے دیپیکا اور رنویر کے بچے کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کیمطابق دپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دینگی۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہ بھی تھی کہ دپیکا اور رنویر کے پہلے بچے کی پیدائش بھارت میں نہیں بلکہ لندن کے اسپتال میں ہوگی۔