
دو سال سےایک ہی جگہ تعینات ملازمین کےتبادلے
ہاٹ لائن نیوز : خیبر پختوننہوا حکومت نے اسی جگہ 2سال تک تعینات سرکاری ملازمین کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیف سکریٹری نےتمام انتظامی سکریٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے ملازمین کی فہرست کوتیار کریں اور انکے تبادلوں کیلئے آرڈر جاری کریں۔
سکریٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوگریڈ 17 سے اوپر افسران کےتبادلےکے لئے تشکیل دی گئی ہے ، جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائیگی۔