ہاٹ لائن نیوز : محکمہ صحت کو کورونا وائرس کے 6 مشتبہ مسافروں کی کراچی آمد کی رپورٹ موصول ہوگئی، مسافر بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک مسافر بنکاک سے کراچی پہنچا جب کہ دوسرا ابوظہبی سے کراچی پہنچا۔
محکمہ سندھ کے ترجمان کے مطابق جانچ کے لیے بھیجے گئے چھ مسافروں میں سے دو کا جے این ون ٹیسٹ مثبت آیا۔ دونوں مسافروں کو سختی سے گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔