دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے کا آغاز 115

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے کا آغاز

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس جیت کر بابر اعظم کا کہنا تھا پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، پہلے میچ میں بیٹرز اور بولرز نے اچھا پرفارم کیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں