شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دورہ روس کا فیصلہ عمران خان نے اکیلے نہیں کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ روس کا فیصلہ عمران خان نے اکیلے نہیں کیا تھا، دورہ روس پر سب کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سب نےعمران خان کے دورہ روس کو درست کہا تھا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کوحل کرنے دیا جائے تو بہتر ہوگا، عمران خان جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو دوبارہ خط لکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں، قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اورمیں موجود تھے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ عسکری نمائندوں نے کہا تھا سازش کے شواہد نظر نہیں آرہے جبکہ اکثرعسکری نمائندوں نے کہا سازش نظر آرہی ہے، حقائق اور رائے کو الگ الگ کر کے دیکھنا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بیرونی مداخلت کی تصدیق کی، کمیٹی نے بیرونی مداخلت کسی صورت قبول نہ کرنے کا کہا، مراسلے میں پاکستان کوبراہ راست دھمکی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل دھمکی دی گئی، کہا گیا عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان تنہا ہو جائے گا، عدم اعتماد کامیاب ہوئی توسب کچھ معاف کردیں گے۔