27

دوبارہ الیکشن اور گنتی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی ہوں گے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن اور گنتی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی ہوں گے۔‌ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس تعداد 177 ہے جو پہلے دن سے ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس کتنی تعداد ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی تحریک انصاف کیا کیس لڑرہی ہے، ایک طرف کہے رہے ہیں کہ ہمیں سات دن کا ٹائم دیں، اب سات دن میں کون سا حج ختم ہونے والا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سات دن میں کون سے لوگ احرام توڑ کر واپس آجائیں گے، خام خواہ عدالتوں کا ٹائم ضائع کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بھی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن اور گنتی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی ہوں گے، پرویزالہٰی ایک روندوں بچے کی طرح ہیں، ان کو پتہ ہے میں ہار گیا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں