دنیا کی پہلی سولر پینلز سے لیس گاڑی لانچ کرنے کا اعلان 67

دنیا کی پہلی سولر پینلز سے لیس گاڑی لانچ کرنے کا اعلان

ڈچ کمپنی “لائٹ ایئر” کا دنیا کی پہلی سولر پینلز سے لیس گاڑی بنانے کااعلان۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کی چھت،ڈگی اور ہڈ میں سولر پینلزنسب ہوں گے جو گاڑی کی الیکٹرک بیٹری کو چارج کریں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک چارج میں 388 میل کاسفرکر سکے گی اور سولر پینلز سے مزید 44 میل رینج بڑھ جائے گی۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گرم ممالک میں اگرصارفین کاروزانہ کا سفر 22 میل سے کم ہے تو صارفین کو سات ماہ تک گاڑی چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نیدرلینڈز کی طرح ابر آلود آب و ہوا میں گاڑی کو 2 ماہ بعد چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ٹیسلا کی گاڑیوں سے بہتر ہے اور چھوٹی بیٹری سے زیادہ اچھا کام لینےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اسی سال سے گاڑیوں کی پروڈیکشن شروع ہوجائے گی ۔کمپنی کے مطابق 2025 تک ایک “پیپلز ماڈل” عارضی طور پر لانچ کیاجائے گا جس کا نام لائٹ ایئر ٹو ہے ، جو تقریباً $31,215 میں فروخت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں