دنیا کی معمرترین خاتون کی عمر 117 سال ہوگئی

0
44

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی معمر ترین خاتون ماریا برانیاس موریرا 117 برس کی ہو گئیں۔

4 مارچ 1907 کو سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والی ماریا برانیاس موریرا 8 سال کی عمر سے اسپین میں مقیم ہیں۔ وہ گزشتہ 23 سالوں سے یہاں ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔

فرانسیسی راہبہ لوسائل رینڈن کی گزشتہ برس جنوری میں 118 سال کی عمرمیں موت کےبعد ماریہ برانیاس دنیاکی معمرترین شخصیت بن گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماریہ برانیاس سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کافی ایکٹو ہیں اور دوسرے لوگوں کی مدد سے باقاعدگی کیساتھ پوسٹ کرتی ہیں۔

Leave a reply