دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دینے والی جڑواں بہنیں

0
125

واشنگٹن: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکہ میں یکساں شکل والی 2 جڑواں بہنیں بچپن سے ایک جیسے کپڑے پہن رہی ہے ، ان کے بالوں کا انداز بھی ایک جیسا ہی ہے ۔

کیتھی ہیفرنن اور روسی کولز دونوں جڑواں بہنیں ہیں اور یکساں خدوخال کی مالک ہیں ، اسی وجہ سے ان کے درمیان بچپن سے ہی مضبوط بندھن قائم ہے ۔ دونوں بہنیں اپنا وقت ایک ساتھ گزارتی ہیں اور بچپن سے اب تک ایک جیسے کپڑے پہن رہی ہیں۔

کیتھی ہیفرنن کہتی ہیں کہ جب وہ گھر سے باہرجاتی ہیں تو لوگ ان کو روک کر ان کی تصویریں کھینچتےہیں اور ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔ انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں بہنوں نے شادی بھی جڑواں بھائیوں سے کی لیکن بعد میں دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے الگ ہوگئیں۔

ان دونوں بہنوں کا ہیئر اسٹائل ، عینک، پاجامہ اور زیورات تک ایک جیسے ہوتے ہیں۔ ان کے گھر ایک ہی جگہ ، ایک ہی ڈیزائن ، ایک ہی رنگ کے ہیں، ان کے کمرے ایک جیسے ہیں اور کمروں کا اندرونی ڈیزائن بھی ایک جیسا ہے۔

Leave a reply