دنیا کا قدیم ترین کچھوا

0
86

ہاٹ لائن نیوز : اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صرف انسان ہی واحد جاندار ہے جس نے زندگی کی 100 بہاریں دیکھی ہیں تو یہ یقیناً غلط ہے کیونکہ برطانیہ میں ایک ایسا کچھوا ہے جس نے زندگی کی 191 بہاریں دیکھی ہیں۔

برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والے جوناتھن نامی کچھوے کو دنیا کا معمر ترین جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

برطانیہ میں رہنے والے اس بوڑھے کچھوے نے حال ہی میں اپنی 191ویں سالگرہ منائی ہے۔

جوناتھن 1832 میں برطانیہ میں پیدا ہوا تھا جب کہ اس کے تمام ساتھی اسے کئی دہائیاں قبل چھوڑ چکے تھے۔ بڑھاپے کی وجہ سے ان کے پورے جسم پر جھریاں ہیں اور اسی وجہ سے یہ طویل حرکت نہیں کر سکتا ۔

رپورٹس کے مطابق کچھوے کو 1882 میں سینٹ ہیلینا میں 50 سال کی عمر میں لایا گیا تھا اور گزشتہ سال گنیز ورلڈ ریکارڈ نے جوناتھن کو دنیا کے سب سے معمر کچھوے کا نام دیا تھا۔

دنیا کا سب سے معمر کچھوا اس سے قبل توئی ملیلا کے پاس تھا، جو 1965 میں 188 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

سینٹ ہیلینا حکومت کے مطابق جوناتھن نابینا ہے اور وہ سونگھنے کی حس کھو چکا ہے اور اسے ویٹرنری ٹیم کی مدد سے کھانا کھلایا جا رہا ہے۔

جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرے، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔

Leave a reply