دنیا کا سب سے بڑا بلینڈر

0
42

آسٹریلیا: ( ہاٹ لائن نیوز) 3 یوٹیوبرز نے دنیا کا سب سے طاقت ور اور بڑا بلینڈر بنا کر اس میں اصلی ٹیلی ویژن ، فریج اور کشتی ڈال کر انہیں چکنا چور کر دیا ۔

یہ ویڈیو یوٹیوب چینل پر موجود ہے جس کو اب تک 22 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ، تینوں یوٹیوبرز نے دنیا کی سب سے بڑی بلینڈر مشین بنائی ہے ، جس کی پنکھڑیاں اتنی بھاری ہیں کہ 2 افراد نے اس کواٹھا کر بلینڈر کی موٹر کے ساتھ نصب کیا ۔

بلینڈر کے اطراف کے شیشے اس قدر مضبوط ہیں کہ وہ دھاتی اشیا کے ٹکرانے کے باوجود محفوظ رہے ، اس مشین میں اصلی جوسر اور بلنڈر ، بڑے تربوز، خربوزے ، مضبوط سرفنگ بورڈ ، گالف اور ٹینس کی ہزاروں گیندیں ، ایک فریج اور ٹی وی سیٹ کو بھی ڈالا گیاجو سیکنڈوں میں پاش پاش ہو گئیں ، اس کے بعد بلینڈر میں گالف کھیلنے والی مضبوط آہنی چھڑیوں کو بھی ڈالا گیا تو وہ بھی تنکوں کی طرح ٹوٹ گئیں ۔

Leave a reply