دنیا کا تیز ترین کتےجیسا روبوٹ

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کے تیار کردہ کتے نما روبوٹ نے 328 فٹ کا فاصلہ 19.87 سیکنڈ میں طے کرکے تیز ترین چار ٹانگوں والے روبوٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گنیزورلڈریکارڈ کیمطابق کوریاکی دی ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈڈیزائن لیبارٹری کے تیار کردہ کتے نما روبوٹ نے کم سےکم وقت میں 100میٹرکافاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
روبوٹ نے یہ فاصلہ اوسطاً 18.12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔
روبوٹ کے ڈیزائنر ینگ ہا شن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یہ سمیولیشن میں اور بھی تیزی سے جا سکتا ہے، لیکن حقیقی دنیا میں اس کا تجربہ ہونا باقی ہے۔