دماغ کے بغیر ذہنی روابط کیسے قائم کیا جاتا ہے ؟

1
130

کیل : (ہاٹ لائن نیوز )جیلی فِش کی نسل ” کیریبین باکس ” کو باقی جانداروں کی طرح کچھ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے دماغ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

ایک حالیہ تجربے میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ کیریبین باکس جیلی فِش بے دماغ ہونے کے باوجود آنکھوں اور خلیات کی مدد سے اپنے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو شناخت کرلیتی ہے اور ان رکاوٹوں سے بچنا سیکھ لیتی ہیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا ثبوت ہے کہ کیریبین باکس بغیر دماغی فعالیت کے مختلف واقعات کے درمیان ذہنی روابط بنا سکتی ہے ، جیسا کہ کسی چیز کو دیکھنا ، اسکے پاس جانا اور اس چیز کو لے کراپنے رویے کو تبدیل کرلینا۔

جرمنی کی کیل یونیورسٹی کے نیورو ایتھولوجسٹ جان بیلیکی کاکہنا ہے کہ نئی تحقیق یہ بات معلوم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے کہ جانوروں میں سیکھنے کا ارتقا کس طرح ہوا ؟

1 comment

  1. ecommerce 22 March, 2024 at 00:43 Reply

    Wow, incredible blog structure! How lengthy have you been running a blog for?
    you make running a blog look easy. The entire glance of your web site is excellent, as smartly as the
    content material! You can see similar here sklep online

Leave a reply