دماغ کو متاثر کرنے والی عام غذائیں
تلی ہوئی غذائیں جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں ، ماہرین کے مطابق اس طرح کی غذائیں کھانے سے دماغی ٹشوز سکڑ جاتے ہیں جس سے دماغ تنزلی کی طرف بڑھتا ہے۔
چینی سے بنے ہوئے تمام مشروب دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں ، میٹھے مشروبات پینے والے افراد کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے ۔
سفید پاستا ، سفید چاول، سفید ڈبل روٹی سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے ، جب کہ بلڈ شوگر کے بڑھنے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ان غذاؤں سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ڈائٹ مشروبات کے استعمال سے ڈیمینشیا اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، روزانہ ایک ڈائٹ مشروب پینے والوں میں فالج یا ڈیمینشیا کا خطرہ 3 گنا زیادہ بڑھتا ہے۔
فاسٹ فوڈ میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، فاسٹ فوڈ میں نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھاتا ہے جس سے دماغ تک خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔