دل کو صحت مند رکھنےوالی غذائیں

0
68

صحتمند دل کے لیے درج ذیل سبزیوں کا استعمال کرناچاہئے۔

پیاز:
پیاز عام طور پر ہر ڈش میں شامل کیے جاتے ہیں۔ اس سے خراب کولیسٹرول کی سطح اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچا پیاز دل کے مریضوں کے لیے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

ٹماٹر:
ٹماٹر طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ٹماٹر کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

شکر قندی:
شکرقندی فائبر، وٹامن سی اور بی سے بھرپور ہوتی ہے، یہ دل کی بہتر صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دل کے مریض اپنی خوراک میں ابلے ہوئی شکرقندی کو شامل کرکےاس سے بے شمار فوائد و ثمرات حاصل کرسکتے ہیں۔

پالک:
پالک صحت بخش پتوں والی سبزیوں میں سے ایک اہم سبزی ہے۔ یہ میگنیشیم کا بہت بڑا ذریعہ ہے، پالک وزن کوکم کرتی ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، آپ پالک کو مختلف طریقوں سے اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

گاجریں :
گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے ، یہ آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Leave a reply