وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دل پرپتھررکھ کر پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نےآٹا،چینی، دالوں پرعوام کوریلیف نہیں دیا، عدم اعتمادکی کامیابی کا پتاچلاتوانہوں نےپٹرول کی قیمتیں کم کردیں، پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے گوادر میں تعمیراتی کام کا فضائی جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ گوادر میں چین نے ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کا انتظام کیا ہے۔ اگر پہلے سستے داموں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگ جاتے تو گوادر کے ہر گھر میں صاف پانی کی سہولت دستیاب ہوتی۔ چین نے معیاری ایسٹ ایکسپریس وے بنائی ہے۔ جس کا آج افتتاح ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیز چینی باشندوں کو عمدہ سیکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بسنے والے 3200 گھرانوں کے لیے سولر پینل فراہم کررہے تھے۔ گوادر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے لیکن ابھی کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ہے۔ گوادر سے کراچی تک سفری سہولت کو بہتر کریں گے۔ چینی بھائیوں، پاکستانی دوستوں، سیکیورٹی ایجنسیز کا شکرگزار ہوں۔
