دلجیت کےکنسرٹ میں مداح کاگرل فرینڈ کوپرپوزوائرل

0
59

ہاٹ لائن نیوز : دلجیت دوسانجھ کے پونے کنسرٹ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص سٹیج پر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر رہا ہے اورہرکوئی جوڑے کیلیے خوش ہو رہا ہے۔

گلوکار کے کنسرٹ کی شام اسوقت رومانوی موڑ اختیار کر گئی جب ایک شخص نے سٹیج پر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر کے سب کو خوش گوارحیرت میں ڈال دیا۔ اس لمحے کی ویڈیو نےانٹرنیٹ پردھوم مچادی ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنیکے لیے گھٹنے کے بل گرتا ہے، اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہناتا،اسکے ہاتھ کو چومتااور اسے گلےسے لگاتا ہے۔

Leave a reply