دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے

0
21

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ رات مانچسٹر میں اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا اور انہیں تحفہ اور آٹو گراف پیش کیا۔

انہوں نے مداح کی قومیت بھی پوچھی اور جب انہیں معلوم ہوا کہ مداح کا تعلق پاکستان سے ہے تو انہوں نے ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے ہندوستان اور پاکستان ایک جیسے ہیں اور وہ ان سب سے پیار کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابیوں نے پوری دنیا میں پیار پھیلایاہے۔

گلوکار کی پاکستان سے محبت دیکھ کر پاکستانی اور بھارتی مداح ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی پنجابی دلجیت دوسانجھ کو اپنی محبت اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بارے میں کی گئی تقریر نے دل پگھلا دیا۔ جبکہ بہت سے صارفین نے بھارتی گلوکار کو پنجابی میں تعریفی اور پیار بھرے تبصرے بھی دیے ہیں۔

Leave a reply