ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ، عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی۔
عدالت نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کے لیے کیا گیا تھا، اب الیکشن ہو چکا ہے۔
ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔
جسٹس شاہد کریم اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ، ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دفعہ 144 کے خلاف دلائل دیئے ۔