دفعہ 144 کیوں لگائی ؟ اٹارنی جنرل طلب

0
95

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں دفعہ 144 کے خلاف کے خلاف دائر درخواست کی پچھلی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 6 فروری کو معاون کےلیے طلب کر لیا ۔

جسٹس شاہدبلال حسن نےدو صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق، نگران حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو دفعہ 144 کے ذریعہ ریلی نکالنے سے روکا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کی استدعا ہے کہ نگران حکومت پنجاب مزکورہ نوٹفکیشن واپس لے ، تمام فریقین کو 6 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

Leave a reply