دفعہ 144 کا نفاذ آئینی قرار

0
57

ہاٹ لائن نیوز : جنرل الیکشن 2024ء کے دوران دفعہ 144 نفاذ کرنے کا معاملہ ؛ عدالت نے دفعہ 144 کو آئینی قرار دیتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری کے پاس ہے ، عدالت نے دفعہ 144 کا نفاذ آئینی قرار دے دیا۔

دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن سے قبل دفعہ 144 کا نفاذ کرنا غیر آئینی ہے ، الیکشن کے دوران ریلیاں اور جلسے جلوس ہوتے ہیں ۔

Leave a reply