43

دعا زہرا اور اس کا شوہر بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے ہیں،

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز)کراچی سے لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نیا شادی شدہ
جوڑا آزاد کشمیر میں ہے تاہم اب نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ دعا زہرا اور ظہیر اس وقت سیالکوٹ میں ہیں جبکہ لاہور اور کراچی کی پولیس کی ٹیمیں بھی دعا زہرا کو لینے کیلئے کراچی میں موجود ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی موجودگی کا پتا چلاہے ، دعا زہرا اور اس کا شوہر بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے دعا کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر رکھاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں