ہاٹ لائن نیوز : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے والوں کے بیٹے بھی ٹیکس نادہندہ نکلے۔ 30 دسمبر سے پہلے بہت سی اچھی خبریں آئےگی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں دونوں جانب سے گرما گرم بحث ہوئی، اس ملک میں کوئی آئین، قانون اور انصاف نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے بھی بے گناہوں کو رہا کرنے کی اپیل کر چکا ہوں، 102 ایسے ملزمان ہیں جنہوں نے ابھی تک وکیل نہیں بنایا، آئی ایل ایف اور دیگر لوگ اپنے وکالت نامہ جمع کرائیں، چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئی ہیں۔ یہ کیس بہت لمبے چلے جائیں گے، میرے خلاف گیارہ کیسز ہیں، سرداررازق میری طرف سے لڑ رہے ہیں، یہ فیصلے آسان نہیں ہونے والے اور بہت وقت لگے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب مر گیا، آج آئی ایم ایف کا وفد جا رہا ہے، غریب مر جائے گا، جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں، غریب اپنی زندگی گزارنے کے قابل نہیں، وہ نہیں جانتے۔ غریبوں کے بچوں کے حالات، گھر کاچولہاجلتا بھی نہیں، ہمارے 60 تعلیمی ادارے بن چکے ہیں، بچوں کےپاس داخلہ فیس نہیں ہےوہ لال حویلی سے رابطہ کریں، راولپنڈی کی تمام بچیوں کی فیسیں ہم ادا کریں گے۔
شیخ رشید کامزید کہناہے کہ پاکستان کی سیاست تب بدلے گی جب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک نئی صورتحال سے گزریں گی۔ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبر آ جائے گی، میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔