دریائے نیلم میں جیپ گرنےکیوجہ سے 13 افراد جاں بحق

0
151

ہاٹ لائن نیوز : وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر جیپ وادی نیلم کے علاقے لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 13 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply