دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

0
37

ہاٹ لائن نیوز: عید کے 3 دنوں میں دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

دریائے سندھ اور مقامی ڈیم میں مختلف مقامات پر افسوسناک واقعات پیش آئے جہاں پکنگ منانے آئے 10 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگانے پر دفعہ 144 پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کرانے والا کوئی نہیں ہے جس کے باعث ہر سال عید منانے آنے والے درجنوں افراد ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Leave a reply