73

درندگی کی انتہا ، ذہنی معذور بچوں سے زیادہ ، ملزم گلی میں کھیلتی بچی کو اپنے گھر لے گیا اور پھر

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ باغ والا میں پیش آیا جس کے بعد ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزم نےپولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ متاثرہ بچی کی عمر 9 سال ہے جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی، ملزم اسے اپنے گھر لے گیا جب کہ ملزم کے گھر والے شادی میں شرکت کے لیے رشتے داروں کے گھر گئے ہوئے تھے، ملزم نے بچی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں