درفشاں سلیم ترک ٹی وی سیریز کی کاسٹ میں شامل

0
32

ہاٹ لائن نیوز : مختلف پاکستانی سیریلز میں اپنی قابل ستائش پرفارمنس کے بعد درافشاں سلیم بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے اب ترکی کی تفریحی صنعت پر اپنی نگاہیں جما رکھی ہیں۔

عشق مرشد کے خاتمے کے بعد مداحوں کو ان کے اگلے پروجیکٹ کی خبر کا بے صبری سے انتظار تھا اور اب ان کی امیدوں پر ایک دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے۔ درفشان سلیم ترک ٹی وی سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں، جو مسلم حکمران سلطان صلاح الدین کی بہادری کی کہانی بیان کرتی ہے۔

Leave a reply